ڈکیتی،وہیکلز سمیت چوری کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی گینگ گرفتار

  ڈکیتی،وہیکلز سمیت چوری کی  وارداتوں میں ملوث تین رکنی گینگ گرفتار

مہران کار، چار موٹر سائیکلیں، چار موبائل فون، لیپ ٹاپ، ایل سی ڈی برآمد

راولپنڈی  (اے پی پی) تھانہ نصیر آباد پولیس نے ڈکیتی اور وہیکلز سمیت دیگر چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تین رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے بڑی مقدار میں مسروقہ سامان برآمد کیا گیا ہے جس میں ایک مہران کار، چار موٹر سائیکلیں، ایک لاکھ 88 ہزار روپے نقدی، چار موبائل فون، لیپ ٹاپ، ایل سی ڈی، آرٹیفیشل جیولری اور اسلحہ شامل ہے ۔ گرفتار ملزمان طویل عرصے سے شہریوں کو قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے کی وارداتوں میں ملوث تھے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں