جعلی دستاویز پر ملائیشیا سے ڈی پورٹ سیالکوٹ کا رہائشی گرفتار

جعلی دستاویز پر ملائیشیا سے ڈی پورٹ سیالکوٹ کا رہائشی گرفتار

فیصل حسین نے ایک ہزار رنگٹ کے عوض ملائیشیاسے سفری دستاویز حاصل کی تھیں

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ایف آئی اے امیگر یشن نے ملائیشیا سے ڈیپورٹ ہونے والے سیالکوٹ کے رہائشی کو حراست میں لے لیا ،مسافر فیصل حسین فلائٹ نمبر OD158کے ذریعے ملائیشیا سے کراچی ائیرپورٹ پہنچامسافر کا تعلق سیالکوٹ سے ہے مسافر کے پاسپورٹ پر بیرون ملک روانگی کی جعلی سٹمپ لگی ہوئی تھی، سسٹم میں مذکورہ سٹمپ کے حوالے سے بھی کسی قسم کا ریکارڈ موجود نہ تھا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے سفری دستاویزات ملائیشیا میں رہائش پذیر ایجنٹ سے حاصل کیں، مسافر نے ایجنٹ سے مجموعی طور پر ایک ہزار ملائیشین رنگٹ کے عوض سفری دستاویزات لیں ، مسافر کو بعد ازاں ایجنٹ کی نشاندہی اور مزید قانونی کارروائی کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں