واہنڈو:اتائی ڈاکٹر اور عملہ شہریوں کی صحت سے کھیلنے لگا
کلینکس، گھروں اور نجی ہسپتالوں میں زچہ بچہ سینٹر قائم، محکمہ صحت کے افسر خاموش
واہنڈو (نامہ نگار )واہنڈو میں پرائیویٹ کلینک، گھروں اور نجی ہسپتالوں میں زچہ بچہ سینٹر قائم ہو گئے ، نان کوالیفائیڈ نرسوں اور دائیوں نے موت بانٹنا شروع کر دی ، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔ واہنڈو اور گردو نواح کے شہری علاج معالجہ کی آ ڑ میں اتائیوں کے ہاتھوں لٹنے لگے ، نجی کلینکس اور ہسپتالوں میں ٹیسٹ اور میڈیسن کے نام پر ہزاروں روپے کے بل تھمانا معمول بن گیا ، گھروں میں زچہ بچہ سینٹر قائم کرنے والوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کے حکام نے آ نکھیں بندکر رکھی ہیں ، ڈپٹی ڈی ایچ او کا غذی کارروائی اور فوٹو سیشن تک محدود ہیں، شہریوں نے فوری طور پر اعلیٰ حکام سے نان کوالیفائیڈ ڈاکٹروں ، نرسوں اور دیگر عملہ کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔