حافظ آباد:زیادہ گندم اگاؤ مہم کے سلسلہ میں فارمرز ڈے
حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )محکمہ زراعت توسیع(پنڈی بھٹیاں) حافظ آباد کے زیر اہتمام زیادہ گندم اگاؤ مہم کے سلسلہ میں نواحی گاؤں ہر دو رتہ میں فارمرزڈے /سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد یوسف ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پنڈی بھٹیاں فراز حسین ،زراعت آفیسرز ڈاکٹر وقاص احمد، محمد اکرم،پرویز احمد سمیت محکمہ زراعت کے افسر وں اور کسانوں کی بڑی تعداد نے فارمرز ڈے کی تقریب میں شرکت کی ۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت و دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ جدید زرعی مشینری، ٹیکنالوجی ،کھاد، پانی،بیج کے بہتر استعمال اور زرعی ماہرین کی رہنمائی سے گندم کی فی من پیداوار میں اضافہ ممکن ہے۔