سردی بڑھتے ہی مچھلی اورڈرائی فروٹ کی مانگ میں اضافہ

سردی بڑھتے ہی مچھلی اورڈرائی فروٹ کی مانگ میں اضافہ

مختلف اقسام کی مچھلی 200 سے 700روپے کلو تک مہنگی ، انڈے کی قیمت بڑھ گئی

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)سردی بڑھتے ہی مچھلی اورڈرائی فروٹ کی مانگ میں اضافہ ہوگیا۔ مختلف اقسام کی مچھلی 200روپے سے 700روپے کلو تک مہنگی ہوگئی ، رہو مچھلی 550روپے فی کلوگرام سے 750تک فروخت ہونے لگی اس کے علاوہ ابلا ہوا فارمی انڈہ 50روپے جبکہ کچا انڈہ 38روپے تک فروخت ہونے لگا۔ مٹن 2500جبکہ بیف 1200روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا،ہول سیل میں انڈوں کی پیٹی کی قیمت 9ہزار 600روپے مقرر کی گئی ہے ، مرغی کے گوشت کی قیمت میں استحکام رہا ،500روپے کلو کی سطح پر برقرار ہے ۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں ایک سبزی کی قیمت مزید بڑھا دی گئی، مارکیٹ میں پیاز 80، ٹماٹر80، لہسن 750، ادرک 520، سبز مرچ150روپے کلو بیچی جا رہی ہے ، کیلا درجہ اول 160، درجہ دوم 120روپے ، فروٹر 250روپے درجن بیچے جا رہے ہیں، سیب کالا کولو 320، انار بدانہ مارکیٹ سے غائب قندھاری انار800 سے 1000روپے ، انگور 450روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں