الیکشن کمیشن محروم طبقات کو ووٹ کا حق دلوانے کیلئے کوشاں:محمد خلیل
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)الیکشن کمیشن آف پاکستان محروم طبقات کو ووٹ کے استعمال کا حق دلوانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے، اقلیتوں سمیت تمام طبقات کے ووٹ کے اندراج پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار محمد خلیل( ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر گوجرانوالہ-1) نے فرانسس آباد کے مقامی چرچ میں مسیحی برادری کی ووٹر ایجوکیشن کے پروگرام میں کیا،اس موقع پر شاہد اسلام (ریجنل الیکشن کمشنر گوجرانوالہ)نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تمام شہری برابر ہیں اور تمام شہریوں کا حق رائے دہی بھی برابر ہے ،جمہوریت اور خوشحالی کیلئے پاکستان کے ہر فرد کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے جس کیلئے ووٹ کا اندراج اور ووٹ کاسٹ کرنا لازمی ہے۔