سیالکوٹ لائنز کلب کے زیر اہتمام کرسمس کی تقریب

سیالکوٹ لائنز کلب کے  زیر اہتمام کرسمس کی تقریب

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا)سیالکوٹ لائنز کلب کے زیر اہتمام کرسمس کی تقریب کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر سیالکوٹ لائنز کلب کے صدر محمد خالد وسیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ۔۔۔

 کرسمس امن محبت اور خوشیوں کا عالمی تہوار ہے جو پوری دنیا میں منایا جاتا ہے جبکہ پاکستان میں بھی مسیحی برادری سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تمام پاکستانی ان کی خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں ہر تہوار کا بنیادی مقصد پسے ہوئے طبقات بالخصوص اْن افراد کے لیے خوشیوں کے مواقع پیدا کرنا ہوتا ہے جو تہوار منانے کی استطاعت نہیں رکھتا ۔ نہوں نے کہا کہ تقریب میں بڑی تعداد میں مسیحی برادری کے افراد شریک ہیں جن کے ساتھ مل کر کرسمس کی خوشیاں منائی جا رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں