قائد اعظم ریڈیکل پاور لفٹنگ چیمپئن شپ،حماد بٹ کی تیسری پو زیشن
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا) قائد اعظم ریڈیکل پاور لفٹنگ چیمپئن شپ گوجرانوالہ میں منعقد ہوئی اس قومی سطح کے ایونٹ میں فرزندِ نوشہرہ ورکاں حماد بٹ نے۔۔۔
محکمہ پولیس کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور تیسری پوزیشن حاصل کر کے کانسی کے تمغے کے حقدار قرار پائے۔ حماد بٹ کی کامیابی پر اہلِ علاقہ کھیلوں سے وابستہ حلقوں اور دوست احباب نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔