نوشہرہ ورکاں :قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول میں فن فیئر کا انعقاد
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا) قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول میں بچوں کی تفریح اور صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے فن فیئر کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس میں جھولے، کھانے پینے کے سٹالز، کٹھ پتلی شو، کارٹون، میجک شو، جمپنگ، بھوت بنگلہ سمیت دیگر دلچسپ سرگرمیاں شامل تھیں جن سے بچوں نے بھرپور لطف اٹھایا۔ تقریب کے دوران لکی ڈرا بھی منعقد کیا گیا جس میں پرنسپل مریم مصطفی نے خوش نصیب بچوں میں تحائف تقسیم کئے ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فن فیئر کا مقصد بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت مند تفریح فراہم کرنا ہے تاکہ بچے ذہنی طور پر تازہ دم رہیں۔