علی پور چٹھہ: مریم نواز ہسپتال ڈینٹل یونٹ، ایکسرے پلانٹ سے محروم، مریض سراپا احتجاج
ری ویمپنگ کے بعد آئو ٹ سورس ہسپتال تاحال چار دیواری سے محروم ،احاطے میں آوارہ جانور وں کا گشت ،8 سے 10 دن میں ڈینٹل یونٹ اور ایکسرے پلانٹ فعال کر د ئیے جائیں گے :انچارج
علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )مریم نواز ہسپتال علی پور چٹھہ ڈینٹل یونٹ اور ایکسرے پلانٹ سے محروم، مریض سراپا احتجاج بن گئے ،ہسپتال بنیادی طبی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث شدید تنقید کی زد میں آ گیا ۔ حالیہ دنوں مریم نواز ہسپتال کو ری ویمپنگ کے بعد آؤٹ سورس کیا گیا تاہم ہسپتال تاحال چار دیواری سے محروم ہے ۔ اس صورتحال کے باعث آوارہ جانور دن بھر احاطے میں گھومتے اور چرتے نظر آتے ہیں جس سے مریضوں اور تیمارداروں کو مشکلات کا سامنا ہے اور صفائی و سکیورٹی کے سنگین سوالات جنم لے رہے ہیں۔
ری ویمپنگ سے قبل ہسپتال میں لاکھوں روپے کی جدید ڈینٹل مشینری موجود تھی جس سے شہریوں کو دانتوں کے علاج کی سہولت مقامی سطح پر میسر تھی تاہم آؤٹ سورس کے بعد نہ صرف ڈینٹل یونٹ غیر فعال ہو گیا ۔ انچارج ڈاکٹر نفیس احمد چٹھہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ری ویمپنگ سے قبل موجود ڈینٹل مشینری ہسپتال میں ہی موجود ہے، توقع ہے کہ آئندہ 8 سے 10 دن کے اندر مریم نواز ہسپتال علی پور چٹھہ میں ڈینٹل یونٹ اور ایکسرے پلانٹ فعال کر د ئیے جائیں گے ۔