وزیرآباد:ڈاکوئوں نے دکاندار سے 4 لاکھ روپے چھین لئے
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیرآباد سے سوہدرہ جاتے مقامی د کاندار کو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ لیا،4 لاکھ روپے چھین کر فررا ہوگئے ۔
سوہدرہ کے رہائشی محمد شبیر گھمن کے بیٹے عبدالرحمن کو د کان سے واپس گھر جاتے موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لاڈو دی پلی کے قریب روک لیا اور4 لاکھ روپے لوٹ لئے ،تھانہ سوہدرہ نے مقدمہ درج کر لیا۔