کمشنراور ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ

کمشنراور ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو  اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہیلتھ ریفارمز پروگرام کے تحت کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال (ڈی ایچ کیو)اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔

دورے کے دوران کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے ہسپتالوں کے مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیا جن میں ٹراما سنٹر، ایمرجنسی وارڈ، ڈینگی وارڈ، فارمیسی، او پی ڈی، لیبارٹریز اور مریضوں کے علاج معالجے سے متعلق دیگر انتظامات شامل تھے ۔انہوں نے صفائی ستھرائی، طبی سہولیات اور عملے کی کارکردگی کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال کامونکے کا بھی دورہ کیا۔ دورے کے دوران ہسپتال کے مختلف شعبہ جات، وارڈز، ایمرجنسی، ایڈمن بلاک، لیبارٹری اور فارمیسی کا معائنہ کیا اور ادویات کی 100 فیصد دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

ؤ

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں