دفتر یونین کونسل ملکہ سے جھانٹلہ تک سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار
گلیانہ(نامہ نگار )دفتر یونین کونسل ملکہ سے جھانٹلہ تک سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی جس کے باعث مسافروں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے ۔
سڑک پر جگہ جگہ گڑھے پڑ نے سے موٹر سائیکل سواروں، رکشہ اور دیگر گاڑیوں کیلئے حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ۔واضح رہے کہ چند روز قبل اس روڈ کا سروے محکمہ شاہرات کی جانب سے کیا گیا تھا تاہم اس کے باوجود مرمت شروع نہ ہو سکی۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سڑک کی مرمت و بحالی کا کام شروع کیا جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو۔