جرنیلی روڈ پر 2کاروں میں تصادم خاتون سمیت4افراد زخمی
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جرنیلی روڈ پر گیمن پل کے قریب 2کاروں میں تصادم کے با عث خاتون سمیت4افراد زخمی ہو گئے ،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
گیمن پل کے قریب تیز رفتاردو کاریں آپس میں ٹکرا گئیں خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو ٹیموں نے ہسپتال منتقل کر دیا ، زخمیوں میں فیاض ،شہباز ،پروین بی بی اور ذیشان شامل ہیں۔