سمبڑیال کا رہائشی جنوبی افریقہ میں کتوں کے کاٹنے سے جاں بحق

سمبڑیال کا رہائشی جنوبی افریقہ میں  کتوں کے کاٹنے سے جاں بحق

سمبڑیال(سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )پاکستانی شہری 5بچوں کا باپ ساؤتھ افریقہ میں کتوں کے کاٹنے سے جاں بحق ہو گیا ۔

لواحقین کے مطابق سمبڑیال کے محلہ مغربی نزدجامع مسجد ناتھے خاں کے رہائشی عرصہ 12سال سے بسلسلہ روزگار ساؤتھ افریقہ کے شہر ورائے برگ میں مقیم 4 بیٹیوں اورایک بیٹے کے والد محمد شاہد کو کتوں نے کاٹا جس سے حالت غیر ہوگئی اورساؤتھ افریقہ کے ہسپتال میں 4 روز موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد جاں بحق ہوگیا ،مرحوم کے 3 بھائی زاہد، محمد عابد اورمحمد ساجد بھی وہاں مقیم ہیں ،زاہد اورعابد سمبڑیال پہنچ چکے ہیں جبکہ تیسرا بھائی ساجد آج ڈیڈ باڈی کے ساتھ آئے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں