لدھیوالہ وڑائچ :قبروں پر نازیبا الفاظ تحریر کرنے والا گرفتار
لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )شیرا کوٹ قبرستان میں قبروں پر نازیبا الفاظ تحریر کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ۔
قبرستان میں اشرف نامی شخص نے حبیب انور نامی شخص کے بزرگوں کی قبروں پر پینٹ سے نازیبا الفاظ تحریر کئے تھے تھانہ لدھیوالہ پولیس نے حبیب انور کی درخواست پر ملزم اشرف کو گرفتار کر کے زیر دفعات295c کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔