سیالکوٹ: سگریٹ اور نسوار کی فروخت شہریوں کیلئے خطرہ

سیالکوٹ: سگریٹ اور نسوار کی فروخت شہریوں کیلئے خطرہ

معصوم بچوں کی زندگیاں دائو پر لگ گئیں ،حکام صورتحال پر توجہ نہیں دے رہے

 سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)شہر کی گلیوں اور محلے کی دکانوں پر سگریٹ اور زہریلی نسوار سر عام فروخت ہونے لگی ہے ، جس سے چھوٹے معصوم بچوں کی زندگیاں دائو پر لگ گئی ہیں۔ گلی سے گزرتے شہری بھی دکانداروں کو بددعائیں دینے لگے ، مگر چیف آفیسر اور اسسٹنٹ کمشنر صورتحال پر توجہ نہیں دے رہے ۔ماہرین اور شہریوں کا کہنا ہے کہ نسوار پر پابندی لگنا ناگزیر ہے ۔ اگر حکومت پاکستان اور صوبائی حکومتیں نسوار پر پابندی نہ لگائیں، تو آئندہ چند سالوں میں ہر شہری گلے ، سانس، پھیپھڑوں، جگر، معدہ اور دل کے امراض میں مبتلا ہو سکتا ہے ۔ میڈیا سروے کے مطابق شہر کی تمام گلیوں میں ایسی نسوار فروخت ہو رہی ہے جو کینسر کا سبب بن سکتی ہے ۔شہریوں نے حکومتی محکموں پر تنقید کی کہ صرف صفائی پر زور دیا جا رہا ہے جبکہ بیماریوں کی وجہ بننے والی اشیاء پر کوئی کاروائی نہیں ہو رہی۔ عوامی مطالبہ ہے کہ شہر کی تمام دکانوں پر نسوار کی فروخت پر پابندی لگائی جائے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں