بلدیاتی ایکٹ ،سیالکوٹ شہر 2ٹاؤن کارپوریشنوں میں تقسیم

بلدیاتی ایکٹ ،سیالکوٹ شہر 2ٹاؤن کارپوریشنوں میں تقسیم

سیالکوٹ (عمر فاروق )بلدیاتی ایکٹ کے تحت سیالکوٹ شہر کو 2ٹاؤن کارپوریشنوں میں تقسیم کردیا گیا۔

ضلع بھر میں4تحصیل کونسل سیالکوٹ کی 3 ،ڈسکہ 2 اور پسرور کی 2 میونسپل کمیٹیوں کی حدود بندی کردی گئی ۔ روزنامہ دنیا کو حاصل ہونے والی سرکاری دستاویزات کے مطابق ضلع کونسل سیالکوٹ اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو ختم کرکے سیالکوٹ شہر کو ٹاؤن کارپوریشن ون اور ٹاؤن کارپوریشن ٹو میں تقسیم کردیا گیا ۔ تحصیل سیالکوٹ میں میونسپل کمیٹی پکی کوٹلی، اگوکی، کوٹلی لوہاراں، بڑتھ ،بوتھ اور 504 دیہات پر سیالکوٹ کی دیہی تحصیل کونسل میونسپل کمیٹی ڈسکہ کیساتھ ساتھ جامکے چیمہ، ستراہ کمیٹیاں ہونگی جبکہ 239 دیہات پر مشتمل تحصیل کونسل کی حدود بندی کی گئی ہے ۔ تحصیل سمبڑیال کے شہری علاقے میونسپل کمیٹی اور 155 دیہات تحصیل کونسل کہلوائیں گے ۔ ٹاؤن کمیٹی بھوپالوالہ کی حدود بندی نہیں کی گئی جس کی بنا پر وہاں کے شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ تحصیل پسرور کے شہری علاقے پسرور شہر، قلعہ کالروالہ، کلاسوالہ اور چونڈہ میں4میونسپل کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں اور 557 دیہات پر مشتمل تحصیل کونسل کی حدود بندی کرکے گزٹ پبلک کردیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں