ائمہ کا اسلامی تعلیمات کے فروغ میں کردار کلیدی:کمشنرساہیوال
ساہیوال(نمائندہ دنیا،نامہ نگار،سٹی رپورٹر) کمشنر ساہیوال ڈویژن ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ ائمہ کرام ہمارے معاشرے کے ہر محلے اور گلی میں اسلامی تعلیمات کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں اور وہ قوم کی فکری و اخلاقی تربیت کا اہم ذریعہ ہیں۔
حکومت پنجاب نے ائمہ کرام کی خدمات کے اعتراف میں وزیراعلیٰ اعزازیہ کارڈ پروگرام کا آغاز کیا ، جو قابلِ تحسین اقدام ہے ۔ وہ ساہیوال آرٹس کونسل میں وزیراعلیٰ اعزازیہ کارڈ برائے امام صاحب پراجیکٹ کے تحت کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن (ر)سمیع اﷲ فاروق ،ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو، اے ڈی سی جنرل نیاز احمد مغل ،ایس ڈی ای او پیرافورس نعمان قیصر اور علماء کرام کی بڑی تعداد موجود تھی۔