کامونکے :تحصیل بار الیکشن میں جعلی ووٹ ڈالتے ایک شخص پکڑا گیا

کامونکے :تحصیل بار الیکشن میں جعلی  ووٹ ڈالتے ایک شخص پکڑا گیا

کامونکے (نامہ نگار )تحصیل بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں وکلا نے بڑی تعداد میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔

پولنگ کا عمل مجموعی طور پر پرامن رہا تاہم دورانِ ووٹنگ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس نے انتخابی ماحول کو متاثر کیا۔ ذرائع کے مطابق ایک شخص کو مبینہ طور پر جعلی ووٹ کاسٹ کرتے پکڑا گیا۔ واقعہ سامنے آنے پر پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ وکلا نے مذکورہ شخص کو قابو میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں