منڈی بہا ئوالدین:4میڈیکل سٹور مالکان کے کیسز ڈرگ کورٹ بھجوانے کی منظوری

منڈی بہا ئوالدین:4میڈیکل  سٹور مالکان کے کیسز ڈرگ  کورٹ بھجوانے کی منظوری

منڈی بہا ئوالدین(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں ہوا۔

اجلاس میں ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب10 میڈیکل سٹور مالکان کے کیسز زیر بحث لائے گئے جن پر بغیر لائسنس، بغیر وارنٹی، زائد المیعاد، غیر رجسٹرڈ ادویات رکھنے اور ادویات کا ریکارڈ نہ رکھنے جیسے الزامات تھے ۔اجلاس میں تمام میڈیکل سٹورز مالکان کو صفائی پیش کرنے کا موقع دیا گیا۔بورڈ ممبران کے متفقہ فیصلے کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر نے 4 میڈیکل سٹور مالکان کے خلاف مقدمات ڈرگ کورٹ بھیجنے ،4 میڈیکل سٹور مالکان کو وارننگ جاری کرتے ہوئے آئندہ محتاط رہنے اور 2میڈیکل سٹور مالکان کو اگلے اجلاس میں پیش ہونے کا حکم دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں