نوشہرہ ورکاں :وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم کے معاون خصوصی کا دورہ تحصیل ہسپتال

 نوشہرہ ورکاں :وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم کے  معاون خصوصی کا دورہ تحصیل ہسپتال

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سی ایم معائنہ ٹیم کے معاون خصوصی شعیب مرزا نے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال نوشہرہ ورکاں کا اچانک دورہ کیا۔

 اس موقع پر انہوں نے ایمرجنسی، ایکسرے روم، ان ڈور وارڈ، لیبارٹری اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مقصود ظفر مان، ڈی ایم ایس ڈاکٹر رحمن سلیمان اور دیگر طبی و انتظامی عملہ ڈیوٹی پر موجود تھا ہسپتال میں صفائی کے بہترین انتظامات دیکھے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں