گجرات :کینال روڈ پر درختوں پر خوبصورت لائٹس نصب
گجرات (نامہ نگار، سٹی رپورٹر)وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے تحت کینال روڈ پر درختوں پر خوبصورت لائٹس نصب کر دی گئی ہیں جس سے علاقے کی دلکشی اور خوبصورتی میں نمایاں اضافہ ہوا ۔
شہریوں نے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ روشنیوں کی تنصیب سے نہ صرف سڑک کا منظر خوشگوار ہو گیا ہے بلکہ شام اور رات کے وقت آمد و رفت بھی زیادہ محفوظ اور سہل ہو گئی ہے ۔