سڑکوں پر ریڑھیاں لگانے والوں کیخلاف سخت کارروا ئی کی ہدایت
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی ہدایت پر ایس ڈی ای او پیرا سٹی گوجرانوالہ محسن اقبال ڈھلوں نے ریڑھی ایسوسی ایشن کے نمائندگان کے ساتھ دو اہم اجلاس منعقد کئے ۔
اجلاس میں پختون تاجر ویلفیئر ایسوسی ایشن اور گوندلانوالہ جی ٹی روڈ کے نمائندے بھی شریک تھے ۔اجلاس کے دوران سڑکوں پر ریڑھیاں لگانے والوں کیخلاف واضح اور سخت ہدایات جاری کی گئیں۔ ایس ڈی ای او محسن اقبال ڈھلوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی صورت عوامی آمد و رفت میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی اور سڑکوں، فٹ پاتھوں اور اہم گزرگاہوں پر تجاوزات کو ہر حال میں ختم کیا جائے گا۔