بجٹ کیلئے تجاویز طلب ، وفاق کا فیصلہ خوش آ ئند :گو جرانوالہ چیمبر
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر علی ہمایوں بٹ، سینئر نائب صدر سعد جمیل عرفانی اور نائب صدر فیصل ستار مغل نے آئندہ وفاقی بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں حکومت کی جانب سے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے تجاویز طلب کرنے کے اقدام کو مثبت اور قابلِ تحسین قرار دیا ۔
چیمبر عہدیداروں نے کہا کہ اس فیصلے سے کاروباری برادری کے اعتماد میں اضافہ ہوگا اور یہ تاثر مضبوط ہوگا کہ حکومت صنعتی و تجارتی شعبے کو قومی معیشت کا اہم ستون سمجھتے ہوئے پالیسی سازی کے عمل میں اسے شامل کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت جن معاشی چیلنجز، بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت، ٹیکس نظام کی پیچیدگیوں اور کاروبار دوست ماحول کی کمی جیسے مسائل سے دوچار ہے ، ان کا مؤثر اور پائیدار حل اسی صورت ممکن ہے جب زمینی حقائق سے آگاہ کاروباری طبقے کی تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنایا جائے ۔ چیمبر عہدیداروں نے اس امید کا اظہار کیا کہ چیمبرز کی جانب سے پیش کی جانے والی سفارشات نہ صرف صنعت و تجارت کے فروغ میں معاون ثابت ہوں گی بلکہ برآمدات میں اضافے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کریں گی۔