تتلے عالی:گیس ری فلنگ کے دوران آتشزدگی ، دکان سیل ، مالک پر مقدمہ
تتلے عالی(نامہ نگار ) مرالی والہ میں ری فلنگ کے دوران آتشزدگی کے بعد دکان سیل،مالک کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
نواحی گاؤں مرالی والہ میں ایل پی جی دکان میں غفلت لاپروا ئی سے کی وجہ سے ری فلنگ کے دوران آتشزدگی ہوئی، سول ڈیفنس کے آفیسر زمان شاہ نے پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر دکان کو سیل کر دیا اور دکاندار فیاض کیخلاف مقدمہ درج کر ادیا ۔