ٹریفک پولیس منڈی بہاؤالدین کی جانب سے عوام اور طلبہ کیلئے خصوصی بریفنگ

ٹریفک پولیس منڈی بہاؤالدین  کی جانب سے عوام اور طلبہ  کیلئے خصوصی بریفنگ

منڈی بہاؤالدین(ڈسٹرکٹ رپورٹر)انسپکٹر جنرل آف پولیس کے فرینڈ آف پولیس ویژن اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین سید عبدالرحیم شیرازی کی ہدایت اور۔۔۔

 ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر راشد بشیر کھٹانہ کی نگرانی میں ٹریفک پولیس آفیسر انسپکٹر تبسم نوید بھٹی نے ٹریفک پولیس منڈی بہاؤالدین کی جانب سے عوام اور طلبہ کیلئے خصوصی دورے کا اہتمام کیا۔اس موقع پر شہریوں کو لائسنس برانچ منڈی بہاؤالدین میں فراہم کی جانے والی مختلف سہولیات، لائسنس کے حصول اور تجدید کے طریقہ کار، موٹر سائیکل اور دیگر گاڑیوں کے سائن ٹیسٹ کے مراحل، اور زاہد محمود شہید ڈرائیونگ سکول کے آسان اور شفاف طریقہ کار کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں