جیلانی سے بھمبر نالہ تک سیوریج کیلئے 25 کروڑ منظور
تعمیر رواں ماہ شروع ، منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل ہوگا :ایس ڈی او پبلک ہیلتھ
گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )ایس ڈی او پبلک ہیلتھ وقار احمد نے گجرات چیمبر کے باہر سیوریج کی تعمیر کا معائنہ کیا۔جس کے لئے گورنمنٹ آف پنجاب کی طرف سے 25کروڑ کے فنڈز منظور کئے گئے ہیں سیوریج کی تعمیر جیلانی سے بھمبر نالہ تک کی جائے گی۔ معائنہ کے موقع پر صدر گجرات چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری احمد حسن مٹو، سابق صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری علی انصر گھمن، نائب صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مرزا عدنان فیصل، حماد اسلم، ایگزیکٹو ممبر گجرات چیمبر چودھری علی شان جمشید، عمران وڑائچ، عاد ل اشرف بھٹہ بھی موجود تھے ۔ ایس ڈی او پبلک ہیلتھ وقار احمد نے بتایا کہ سیوریج کی تعمیر کے سلسلہ میں فنڈز جاری ہو چکے ہیں اور اسی ماہ تعمیر شروع ہو گی اور مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔