لیگی رہنمائوں اور معززین کی جانب سے مدثر قیوم ناہرا کی عیادت
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا) معززین کی جانب سے لیگی ر ہنما حاجی مدثر قیوم ناہرا کی عیادت کی گئی۔
مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر اقبال صدیق سدھو، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے چیئرمین سردار بشارت علی ڈوگر اور مرکزی انجمن تاجران کے صدر امین منج، جنرل سیکرٹری شاکر چودھری، رانا شہباز زرگر اور میاں امجد فاروق، چودھری آصف مٹو چیئرمین یونین کونسل، محمد زمان مٹو نے حاجی مدثر قیوم ناہرا کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد مکمل صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا عیادت کے دوران سیاسی، سماجی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا شرکا نے حاجی مدثر قیوم ناہرا کی سیاسی و سماجی خدمات کو سراہا۔