سیالکوٹ شہر میں سستے آ ٹے کے 4 سیل پو ائنٹس قائم
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا، ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر فیض الحسن کی نگرانی میں شہر میں4سیل پوائنٹس قائم کئے گے جہاں پر روزانہ 10 کلو آٹے کے 2ہزار بیگز مہیا کئے جا رہے ہیں جو سرکاری نرخوں پر فروخت کئے جا رہے ہیں۔
سیلز پوائنٹس کا مقصد آٹے کی مصنوعی قلت اور ذخیرہ اندازی کی کوشش کی حوصلہ شکنی کرنا ہے ۔ فیض الحسن نے کہا کہ ان سیل پوائنٹس پر 10 کلو آٹے کا تھیلا 905 روپے کے سرکاری نرخوں پر مہیا کیا جا رہا ہے جبکہ آٹا بھی مقرر کردہ معیار کے مطابق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیکاپورہ پل پر 10 کلو آٹے کے 1000 تھیلے ، حاجی پورہ میں 700 تھیلے ، جناح سٹیڈیم کے قریب قائم سیل پوائنٹ پر 200 تھیلے جبکہ ڈسکہ پسرور روڈ پر قائم سیل پوائنٹ پر آٹے کے 100 تھیلے مہیا کئے جاتے ہیں۔