دنیا میں خدمت خلق سے بڑا کوئی کام نہیں:اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)دنیا میں خدمت خلق سے بڑا کوئی کام نہیں وزیرآباد تحصیل لیول پر انجمن بہبودی مریضاں کے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں مفت عوامی خدمت کے پراجیکٹ قابل تحسین ہیں۔۔۔
غریب ومستحق افراد کو جدید معیاری ادویات اور علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی انجمن بہبودی مریضاں کے پراجیکٹ بڑے شہروں کے مخیر اداروں کے لئے قابل ترغیب ہیں۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ دائریکٹر سوشل ویلفیئر شاہ زیب موہل نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال وزیر آباد میں صدر ناصر محمود اللہ والے ،افتخار حسین صدیقی،محمد اسلم جتالہ،محمد الیاس مہر کے ہمراہ ڈائیلسز شعبے کے وزٹ کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ انجمن بہبودی مریضاں ٹی ایچ کیو ہسپتال وزیرآباد کے فلاحی پراجیکٹ موجودہ دور میں غریب ومستحق افراد کی زندگیوں میں خوشگوار لمحات کا جھونکا ہیں ۔