جامع مسجد غوثیہ المعروف گبند والی کڑیانوالہ میں فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

جامع مسجد غوثیہ المعروف گبند والی  کڑیانوالہ میں فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

گجرات(نامہ نگار،سٹی رپورٹر)رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام حاجی طارق محمود، حاجی ارشد محمود کی جانب سے اپنی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے قائم کیے گئے۔

 جامع مسجد غوثیہ المعروف گبند والی کڑیانوالہ میں فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح صدر رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن نے حاجی طارق محمود ،حاجی ارشدمحمود کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ ابرار سعید نے کہا کہ صاف پانی کی اہمیت سے ہم قطعی انکار نہیں کر سکتے واٹر فلٹریشن سے مستفید ہونے کیلئے معززین علاقہ کو لوگوں میں شعور بیدار کرنا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں