حکومت ایف بی آر چھاپوں کا معاملہ حل کر ے : ڈاکٹر تنظیمیں

حکومت ایف بی آر چھاپوں کا معاملہ حل کر ے : ڈاکٹر تنظیمیں

نجی کلینکس اور ہسپتالوں میں ایف بی آر ٹیموں کی وجہ سے ہراسگی پھیل رہی کارروائیوں کا سلسلہ نہ روکا تو ڈاکٹر سڑکوں پر ہونگے :میاں زاہد ، خواجہ ابرار

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)پرائیویٹ ہسپتال ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر میاں زاہدمحمود،پیٹرن پی ایم اے ڈاکٹر خواجہ ابرار کلیم،صدر پی ایم اے ڈاکٹر کیپٹن (ر)عارف الرحمن، صدر سوسائٹی آف سرجنز ڈاکٹر نعیم ملک، صدر سوسائٹی آف گائنی ڈاکٹر نبیلہ بشیر، صدر سوسائٹی آف فیملی فزیشنز ڈاکٹر فضل محمود اپل، جنرل سیکرٹری پی ایم اے ڈاکٹر عمیر اکرام، جنرل سیکرٹری ہسپتال ایسوسی ایشن ڈاکٹر تجمل بٹ نے پی ایم اے ہا ئو س میں ہونیوالی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر کی ظالمانہ پالیسیاں اگر فوری طور پر نہ روکی گئیں تو گوجرانوالہ میں ہونے والی ایک روزہ ٹوکن ہڑتال غیر معینہ مدت ہڑتال میں بدل جائیگی۔

نجی کلینکس اور ہسپتالوں میں ایف بی آر کی ٹیموں کی وجہ سے مریضوں اور ڈاکٹروں میں ہراسگی پھیل رہی ہے ؟ ہماری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ اس معاملے کو سنجیدگی سے حل کیا جائے کیونکہ کلینکس اور ہسپتالوں سے منسلک افراد دلبرداشتہ ہو کر اس فیلڈ کو چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں اگر ایسا ہوا تو ہزاروں مریض جو سرکاری ہسپتالوں سے تنگ آکر ہمارے کلینکس اور ہسپتالوں کا رخ کرتے ہیں در بدر ہو جائیں گے ،تمام معاملے میں حکومت کی عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کا بھی پول کھل جائے گا۔ عہدیداروں کا کہنا تھا کہ اگر چھاپوں کا سلسلہ نہ رکا تو ہڑتال کا سلسلہ بڑھا دیا جائیگا۔ اور پنجاب بھر کی ڈاکٹر کمیونٹی سٹرکوں پر ہوگی۔ پریس کانفرس کے بعد پی ایم اے آفس کے باہر ڈاکٹروں نے سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا اور ایف بی آر کے خلاف نعرے بازی کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں