سینکڑوں غیر قانونی کمرشل عمارتیں تعمیر : خزانے کو کروڑوں کا نقصان
تتلے عالی ، مرالی والہ،گھمن والا، کامونکے روڈ ،کوٹ بلال،اسلام پورہ،بھدے ، بیگ پور،قلعہ مصطفی آبادمیں نقشہ منظوری ، کمرشلائزیشن فیس کی ادائیگی کے بغیر تعمیرات
تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی میں غیر قانونی طور پرسینکڑوں کمرشل عمارتیں تعمیر،حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہونے لگا۔تفصیلات کے مطابق ضلعی وتحصیل انتظامیہ کی ٹاؤن پلاننگ برانچوں،بلڈنگ وانفورسمنٹ انسپکٹروں کی مبینہ ملی بھگت سے گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پر مرالی والہ،گھمن والا کامونکے روڈ روڈ قلعہ دیدار سنگھ روڈ،کوٹ بلال،اسلام پورہ،بھدے ،تتلے عالی میں کامونکے روڈ،نوشہرہ ورکاں روڈ،کوٹ نثار شاہ،مجو چک،ارتالی ورکاں نوشہرہ روڈ،بیگ پور،قلعہ مصطفی آبادسمیت مختلف مقامات پرغیر قانونی طور پر سینکڑوں دکانیں،عمارتیں،پلازے ،مارکیٹوں، فیکٹریوں کے نقشہ جات کی منظوری لی گئی ہے اور نہ ہی کمرشلائزیشن فیس کی ادائیگی کی گئی ہے جس کی وجہ سے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ غیر قانونی عمارتوں کے مالکان سے رقم وصولی کیلئے بلڈنگ انسپکٹروں کے پرائیویٹ افراد مالکان سے فیسوں کے نا م پر باقاعدگی سے وصولی کر رہے ہیں۔