مدوخلیل میں میکے آئی خاتون 3 بچوں سمیت اغوا

مدوخلیل میں میکے آئی خاتون  3 بچوں سمیت اغوا

لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار ، نمائندہ خصوصی )مدوخلیل میں میکے آئی خاتون 3 بچوں سمیت اغوا ہو گئی۔

بتایا گیا ہے کہ گجرات کے رہائشی بابر علی کی اہلیہ 33 سالہ (م) اپنے 3 بچوں کو لیکر میکے مدوخلیل آئی جنہیں اویس نامی شخص ساکن جلال پور جٹاں اغوا کر کے لے گیا، لدھیوالہ پولیس نے مغویہ کے خاوند بابر علی کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں