ڈسکہ :میونسپل عملہ نے تجاوزات کی مد میں پکڑی ریڑھیاں توڑ دیں

ڈسکہ :میونسپل عملہ نے تجاوزات کی  مد میں پکڑی ریڑھیاں توڑ دیں

موترہ(نامہ نگار )میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے انکروچمنٹ عملہ نے تجاوزات کی مد میں پکڑی گئی ریڑھیوں کو توڑ دیا ،میونسپل کمیٹی کا عملہ مانیٹرنگ آفیسر ریگولیشن کی سربراہی میں میلاد چوک او رکالج روڈ پر لگی ریڑھیاں تجاوزات کی مد میں اٹھاکر نوازشریف سٹیڈیم میں لے جا کر توڑ رہا ہے ۔

 رابطہ کرنے پر میونسپل کمیٹی کی انکروچمنٹ برانچ والوں نے بتایاکہ جن کی ریڑھیاں توڑی گئی ہیں انہیں حکومت کی طرف سے نئی ریڑھیاں بنا کر دی جائیگی کب بنائی جائینگی اس کا معلوم نہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں