وزیرآباد :ٹرین میں مسافر کا پرس چرانے والا پکڑا گیا

وزیرآباد :ٹرین میں مسافر  کا پرس چرانے والا پکڑا گیا

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ریلوے پولیس نے ٹرین میں واردات کرنے والے چور کو گرفتار کر کے مسافر کا لوٹا سامان برآمد کر لیا۔

اسلم فیملی کے ہمراہ پتوکی سے پشاور جا رہا تھا، خیبر میل میں نامعلوم شخص نے پرس چرا کر فرار ہونے کی کوشش کی تو مسافر کی اطلاع پر ریلوے پولیس نے الرٹ ہو کر ٹرین کے گردونواح میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔چور ٹرین سے اتر کر جھاڑیوں میں چھپ گیا تھا تاہم اہلکاروں نے گرفتار کر لیا۔ ملزم کی شناخت عرفان علی سکنہ سبز پیر دربار محلہ شوکت کالونی بیگم کوٹ لاہور کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے ملزم سے مسروقہ پرس، موبائل فون، 2سونے کی انگوٹھیاں، ایک آرٹیفیشل انگوٹھی اور 300روپے برآمد کر کے مالک کے حوالے کر د ئیے ۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں