جلالپور جٹاں:قالینوں کی دکان میں آ تشزدگی ، لاکھوں کا نقصان

جلالپور جٹاں:قالینوں کی دکان میں آ تشزدگی ، لاکھوں کا نقصان

2 منزلہ دکان میں آگ شارٹ سرکٹ کے با عث لگی ، ریسکیو 1122 نے قابو پا لیا

جلالپور جٹاں(نامہ نگار )کارپٹ کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے با عث آگ بھڑک اٹھی،لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔ ،ریسکیو1122،صدر مرکزی انجمن تاجران شفیق مغل،میر ظہیر احمد اور پولیس موقع پر پہنچ گئے ۔بتایا جاتاہے کہ سرکلر روڈ پر جامع مسجد بلال کے قریب خرم شہزاد نامی دکاندار کی کارپٹ کی 2 منزلہ دکان میں صبح کے وقت بند دکان میں شارٹ سرکٹ کے سبب شدید آگ بھڑک اُٹھی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے ساری دکان کو لپیٹ میں لے لیا، اطلاع ملنے پر صدر مرکزی انجمن تاجران شفیق مغل میر ظہیر ریسکیو 1122 پولیس اور میونسپل کمیٹی کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ریسکیو ٹیم کی بروقت کوششوں سے آگ پر قابو پالیا گیا تاہم دکاندار کے مطابق 80لاکھ روپے کے کارپٹ، پردے ،فوم و دیگر سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں