پرنس چوک میں سیوریج لائن کی بحالی کا آپریشن چوتھے روز بھی جاری

پرنس چوک میں سیوریج لائن کی  بحالی کا آپریشن چوتھے روز بھی جاری

گجرات (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر )پرنس چوک میں سیوریج لائن کی بحالی کا آپریشن چوتھے روز بھی جاری رہا ، منیجنگ ڈائریکٹر واسا کاشان حفیظ بٹ نے پرنس چوک کا دورہ کیا اور جاری آپریشن کا جائزہ لیا۔

ایم ڈی واسا نے موقع پر موجود افسر وں اور عملے سے بریفنگ لی اور سیوریج لائن میں حائل رکاوٹوں، صفائی کے عمل اور استعمال ہونے والی مشینری کا معائنہ کیا۔منیجنگ ڈائریکٹر نے واسا ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ آپریشن کو مزید تیز رفتار کیا جائے تاکہ شہریوں کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں