سمبڑیال کی اہم شاہراہوں کی صفائی و دھلائی کا آغاز

سمبڑیال کی اہم شاہراہوں کی صفائی و دھلائی کا آغاز

ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے حوالے سے مہم چلائی جائیگی:اے سی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال عدنان بشیر وڑائچ کی نگرانی میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت سمبڑیال کی اہم شاہراہوں کی صفائی و دھلائی کا آغاز کر دیا گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر نے شہر کی مرکزی شاہراہوں پر صفائی مہم کا جائزہ لیا اور ٹیموں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ سمبڑیال میں صفائی کو بہتر کرنے کیلئے تمام متعلقہ ادارے مل کر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہر بھر میں صفائی کے حوالے سے باقاعدہ مہم چلائی جائے گی اور شہریوں کو بھی صفائی برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صفائی مہم کے دوران شہر کی اہم شاہراہوں پر موجود گندگی اور کچرا کو مکمل طور پر ہٹا دیا گیا اور شاہراہوں کودھویا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں