کمشنر نوید حیدر شیرازی سے سماجی کارکنوں کے وفد کی ملاقات

 کمشنر نوید حیدر شیرازی سے سماجی کارکنوں کے وفد کی ملاقات

رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن گوجرانوالہ اور گجرات ریجن کیلئے رول ماڈل ہے :نوید حیدر شیرازی

گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر )رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کے وفد کی صدر امتیاز کوثر کی قیادت میں کمشنر نوید حیدرشیراز ی سے ملاقات، وفد میں اخلاق شفیع،ممتاز صنعتکارمیاں غلام محی الدین،جنرل سیکرٹری شیخ ابرار سعید،سینئر نائب صدر سیٹھ قمر خورشید، فنانس سیکرٹری توصیف عبداﷲاور جاوید اشرف بھٹہ شامل تھے ،صدر امتیاز کوثر نے کمشنر نوید حیدر شیرازی کو 4فروری کو رضیہ خورشید ڈائیگناسٹک لیب کی گجرات میں ہونیوالی فنڈریزنگ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی اور انہیں رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ضلع گجرات میں جاری ٹراما سنٹر ، صاف فلٹریشن پلانٹ ، رضیہ خورشید ڈائیگناسٹک لیب کے عوامی فلاحی منصوبہ جات بارے بریفنگ دی اورشہریوں ، بزنس مینوں کی جانب سے ان پراجیکٹ میں بھر پورتعاون بارے آگاہ کیا جس پر کمشنر نویدحیدر شیرازی نے امتیاز کوثر اور انکی ٹیم کوبھرپورخراج تحسین کرتے ہوئے رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کو گوجرانوالہ اور گجرات ریجن کیلئے رول ماڈل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کے یہ پراجیکٹس ہر لحاظ سے مثالی ہیں ، بلاشبہ لوگوں کی بھلائی کے منصوبوں کی ہر صاحب استطاعت کو تقلید کرنی چاہیے ، کارخیر میں حصہ لینے والوں کی بھرپورحوصلہ افزائی کیلئے تقریب میں خصوصی شرکت یقینی بنائی جائیگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں