ڈسکہ :دکانداروں کے من مانے نرخ،خوردنی اشیا پہنچ سے باہر
موترہ(نامہ نگار)ڈسکہ اور گرد ونواح میں د کانداروں نے اشیا خورو نوش کے من مانے ریٹ مقرر کردئیے ، سبزی ،گوشت ،پھل، دالیں عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوگئیں۔
شہریوں نے بتایاکہ د کانداروں نے خود ساختہ مہنگائی کررکھی ہے علاقہ بھرمیں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آچکا ہے کھانے پینے کی تمام اشیا اس قدر مہنگی ہوچکی ہیں جس سے لوگوں کی قوت خرید جواب دے چکی ہے ، ملاوٹ شدہ اورناقص خوراک کھانے سے علاقہ مکین موذی امراض کا شکار ہورہے ہیں، مریضوں کی وجہ سے ہسپتالوں میں بھی رش بڑھ گیاہے جبکہ ہوٹل مالکان نے بھی آنکھیں ماتھے پر رکھی ہوئی ہیں جبکہ ذخیرہ اندوز موقع کی تاڑ میں رہتے ہیں اور ذخیری اندوزی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ۔سبزی کے دکاندار ریٹ لسٹ سے ہٹ کر فروخت کررہے ہیں۔ علاقہ کی سیاسی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اصلاح واحوال کامطالبہ کیاہے ۔