عوام نے ووٹ کے ذریعے ن لیگ کی پالیسیوں کو سراہا :نواز چوہان

عوام نے ووٹ کے ذریعے ن لیگ  کی پالیسیوں کو سراہا :نواز چوہان

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی، مانیٹرنگ انچارج ڈی ایچ کیو ہسپتال نواز چوہان نے کہا ہے کہ۔۔۔

مسلم لیگ ن کی قیادت ملکی ترقی اور استحکام کی ضمانت ہے ، عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے ن لیگ کی پالیسیوں اور خدمات پر جس اعتماد کا اظہار کیا تھا آج ہم ان پر پورا اترنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں، حلقہ پی پی 62 کی تمام یونین کونسلز میں معززین علاقہ کی مشاورت سے بلاتفریق سیوریج سمیت دیگر دیرینہ مطالبات پورے کئے جا رہے ہیں، کروڑوں روپے کے متعدد تعمیراتی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی دفتر گلہ ٹاور والا کھیالی میں معززین علاقہ سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں