زینت المساجد دارالسلام میں محفل شبِ معراج النبیؐ کا انعقاد

زینت المساجد دارالسلام میں  محفل شبِ معراج النبیؐ کا انعقاد

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)جماعت رضائے مصطفی پاکستان کے زیرِ اہتمام آستانہ عالیہ قادریہ رضویہ زینت المساجد دارالسلام میں 77 ویں سالانہ محفل شبِ معراج النبی ؐمنعقد ہوئی۔

پیر داؤد رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شبِ معراج اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب ؐکو اور زیادہ فضائل و کمالات سے نوازا اور امتِ مصطفی کے لئے آسانیاں پیدا فرمائیں۔انہوں نے کہا کہ جس مسجد اقصیٰ میں پیغمبرِ آخر الزماں نے تمام انبیا کرام علیہم السلام کی نماز کی امامت فرمائی افسوس کہ وہ عظیم الشان مسجد اقصیٰ مسلم حکمرانوں کی سستی و لاپرواہی کی وجہ سے آج یہودیوں کے قبضے میں ہے،اللہ کرے وہ دن آئے جب اس مسجد میں مسلمان سرِعام عبادت کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں