آر پی او خرم شہزاد کا دورہ منڈی بہائوالدین ، گوجرہ میں کھلی کچہری
منڈی بہاؤالدین (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ریجنل پولیس آفیسر خرم شہزاد حیدر وڑائچ نے ضلع منڈی بہا ئوالدین کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے ہمراہ گوجرہ کے نجی کالج میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں عوام نے اپنے مسائل پیش کیے ۔ آر پی او نے شہریوں کے مسائل کو بغور سنا اور متعلقہ افسر وں کو عوامی شکایات کے فوری اور مؤثر حل کے احکامات جاری کئے ۔ اس موقع پر آر پی او نے عوام کو انصاف کی بروقت فراہمی اور پولیس کے عوام دوست کردار پر بھی زور دیا۔ بعد ازاں انہوں نے تھانہ گوجرہ اور تھانہ میانہ گوندل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تھانوں کے ریکارڈ، حوالات، صفائی ستھرائی، سروس ڈیلیوری اور مجموعی انتظامی امور کا جائزہ لیا۔