سمبڑیال:ریلوے سٹیشن کے راستوں پر مچھلی فروشوں کا قبضہ

سمبڑیال:ریلوے سٹیشن کے راستوں پر مچھلی فروشوں کا قبضہ

سمبڑیال(سٹی رپورٹر)جی ٹی روڈ پر ٹریفک روانی کے ساتھ ساتھ عوامی گزرگاہوں کو بھی کلیئر کیا جائے ۔

ریلوے سٹیشن کی طرف جانے والے دونوں راستوں پر ریڑھی بانوں اور مچھلی فروشوں نے قبضہ کر رکھا ہے ۔ شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق مین بازار،اتفاق مارکیٹ، ثروت مارکیٹ اور سبزی گوشت چکن بازار کے سامنے جب بھی انکروچمنٹ ہٹائی جاتی ہیں وہ ایک گھنٹہ کے اندر اندر وہیں پر دوبارہ قائم ہو کر انتظامیہ کا منہ چڑا رہی ہوتی ہیں جس سے انتظامیہ کی کارگردگی پر سوال اٹھتے ہیں۔ شہریوں نے حال ہی میں ٹرانسفر ہو کر آنے والے اسسٹنٹ کمشنر عدنان بشیر سے اڈا سمبڑیال پر متعین عملہ تہہ بازاری کو ہٹا کر نیا عملہ تعینات کرنے ، شہری آبادی محلہ دارالاسلام کی طرف جانے والی گزرگاہوں سے انکروچمنٹس ہٹانے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں