ڈی پی او سیالکوٹ کا دورہ بس سٹینڈ ڈرائیوروں کو قوانین سے آ گاہی دی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈی پی او سیالکوٹ حسیب راجہ نے بس سٹینڈ پر ڈرائیور وں کو ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی، موسمی حالات خصوصاً دھند، موبائل فون کے استعمال سے اجتناب، لین لائنز اور سیٹ بیلٹ کے استعمال سے متعلق آگاہی دی ۔
اس موقع پر ڈی پی او نے خود گاڑیوں پر ریفلیکٹر سٹکر بھی لگائے اور شہریوں کو بریف کیا کہ دورانِ ڈرائیونگ آپکی ذمہ داری اور احتیاط ہی حادثات سے بچاؤ کی ضمانت ہے ۔اس موقع پر ڈی ایس پی لائسنسنگ برانچ مدثر صدیق، ڈی ایس پی محمد خلیل، ڈی ایس پی رانا محمد جمیل بھی موجود تھے ۔