حافظ آباد:گیپکو کی ممکنہ نجکاری کیخلاف ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال جاری
حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکریونین حافظ آباد کے زیر اہتمام ضلع بھر کے گیپکو کے تمام سب ڈویزنوں میں ڈسکوز کی نجکاری کے خلاف غیر معینہ مدت تک ہڑتال جاری ہے ۔
گیپکو کے ملازمین کام کاج چھوڑ کر نجکاری کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز بھی ملازمین نے ضلعی ر ہنماؤں رائے سکندر، ملک عبدالرزاق، قمر جاوید،ندیم سیمورکی قیادت میں احتجاج کیا اور کہا کہ اگر انکے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو یونین پورے پاکستان کی بجلی بند کرنے پر مجبور ہوگی۔