سابق وزیر صنعت ایس ایم تنویر کا سپر ایشیا گروپ کے ہیڈ آفس کا دورہ
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) سابق نگران وزیر صنعت ایس ایم تنویر نے سپر ایشیا گروپ کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا
اس موقع پر چیئر مین حاجی محمد اشرف اور منیجنگ ڈائریکٹرو سابق صدر گوجرانوالہ چیمبر عمر اشرف مغل سے ملاقات کی اور کمپنی کی اشیا کے معیار کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ موجودہ ملکی انڈسٹری کے حالات پر تباد لہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ انڈسٹری پر اضافی ٹیکس کا بوجھ نہ ڈالے اور انڈسٹری کی بہتری کیلئے اچھے اقدامات کرے تاکہ ملکی انڈسٹری ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے ۔عمر اشرف مغل نے ایس ایم تنویر کی انڈسٹری کے حوالے سے کاوشوں کو سراہااور یقین دہانی کر ائی کہ تمام بزنس کمیونٹی آپ کے ساتھ ہے ۔