راہوالی:نالے کی عدم صفائی ، پانی سڑکوں پر جمع ہونے لگا

راہوالی:نالے کی عدم صفائی ، پانی سڑکوں پر جمع ہونے لگا

راہوالی (نامہ نگار)علامہ اقبال ٹاؤن ، خوشی ٹاؤن، مسلم ٹاؤن سے ملحقہ شاہراہ قائداعظم کیساتھ گندے پانی کے نکاس والے نالے کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے اوورفلو ہوکر ان سے نکلنے والا پانی سروس روڈ پر کھلم کھلا پھرنے لگا

 جس سے د کانداروں، شاپنگ پلازوں اور ورکشاپوں میں آنے جانے والے خریداروں کے علاوہ ملحقہ محلوں کے مکینوں کو بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ گندے پانی کے جوہڑ بننے کی وجہ سے وہاں سے اٹھنے والی بدبو اور تعفن اور وہاں پلنے والے مچھروں اور مکھیوں کی بہتات کی وجہ سے کئی قسم کی خطرناک بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ پیدا ہوگیا۔ شہریوں نے کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں